106

بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی۔ پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں