77

بابا فدا حسین شاہ دربار تحصیل کوٹلی ستیاں کے نزدیک سے ایک ڈیڈ باڈی ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

مری(اویس الحق سے)تحصیل کوٹلی ستیاں موضع باڑیاں پھٹویرہ تکیہ بابا فدا حسین شاہ دربار دریائے جہلم کے پاس دریائے جہلم سے ڈیڈ باڈی ملی ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی ایمبولینس ریسکیو 1122 ہمراہ واٹر ریسکیو ٹیم کو روانہ کر دیا گیا تھا۔ڈیڈ باڈی کی شناخت تاحال معلوم نہ ہو سکی تاہم ریسکیو کنٹرول اے جے کے اور ایبٹ آباد کنٹرول کو بھی اطلاع فراہم کر دی گئ۔امدادی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو ریکور کر کے ہمراہ متعلقہ پولیس تحصیل کوٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں