مری ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑک کو ریسکیو 1122 نے ٹریفک کیلئے بحال کر دیا

مری(اویس الحق سے)حالیہ بارشوں کے باعث مری ایکسپریس وے لوئر ٹوپہ ڈنہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑا درخت مین سڑک پر آ گرا جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک بلاک ہو کر رہ گئی۔ایسے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوے درخت کو سڑک سے ہٹا ٹر ٹریفک کی آمد و رفت کو دوبارہ سے بحال کر دیا جو کام ٹریفک پولیس کا تھا وہ ریسکیو 1122 نے سر انجام دیا۔ایسے میں بعض دیگر مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈ کے باعث بھاری چٹانیں سڑک پر آ گریں جنہوں ریسکیو 1122 نے بروقت ہٹا دیا۔ایسے میں ان حادثات میں کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ آپریشن مکمل ہونے تک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری مختلف پر خود نگرانی کرتے دیکھائی دئے۔