ایپسٹین فائلز میں نام،سابق وزیراعظم کی خودکشی کی کوشش

سابق وزیرِاعظم ناروے اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ سیاستدان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد نارویجن پولیس نے اس ماہ ان کی رہائش گاہوں پر تلاشی بھی لی تھی۔

دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیگ لینڈ کے ایپسٹین کے ساتھ کئی برسوں سے روابط تھے اور انہیں غیر ملکی دوروں اور قیام کی پیشکش کی گئی تھی۔

تھوربیورن جیگ لینڈ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہے جبکہ وہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.