ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر راولپنڈی میں گرفتار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کی وجوہات اور انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے، اس حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔