80

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یکم اگست سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کردی گئی، اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قمیت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی کلو قمیت 236 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قمیت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قمیت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں