497

آزاد کشمیرزلزلے سے لرز اٹھا

مظفر آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے علاوہ وادیٔ نیلم اور باغ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گڑھی حبیب اللّٰہ آزاد کشمیر میں ہے جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں