راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کے تین روزہ پریکٹس سیشن کے لئے سیکورٹی و ٹریفک پلان جاری ،راولپنڈی پولیس کے 3200 افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک انتظامات کے لئے 370 افسران فرائض سر انجام دیں گے، سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے،
تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گے، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے، پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیشنز کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔