204

انڈیا کی خلائی مشن پرناکامی،دنیا بھرمیں رسوائی

ثاقب شبیر شانی،پنڈی پوسٹ/انڈیا کے خلائی مشن کی ناکامی پر انکی کامیابی کے ڈھول کیوں پیٹے جائیں؟ انکے علم و تحقیق کو سند کیونکر مان لیا جائے جس کی بنیاد پر ناکامی ان کے ہاتھ آئی؟ کیا یہ خلائی مشن چاند پر اتر کر پہلی ربوٹک سیلفی لینے کے لئے تھا؟ کیا فاشسٹ حکومت اس کو بھی ہندوتوا کے تاج کا جھومر نہیں بنانا چاہتی تھی؟ کیا ہندووں کواکھنڈ بھارت کے بھاشن دینے والا مودی اسے بھی ایک دفاعی برتری” سپیس ایڈوانٹیج ” اور “سپیس سرویلینس ” کے طور پر پیش نہیں کرتا تھا تا وقت کے یہ ناکام ہوا؟ انکی ناکام کوششوں کو سراہنے والے سن لیں، اگر ایساکرنے سے ان کے دلوں میں مسلمانوں کی محبت جاگنی ہوتی تو سیکولر سٹیٹ کا راگ الاپنے والےانہیں ایٹمی طاقت بنانے والے ایک مسلمان سائنسدان کی قوم کی کھال نہ اتارتے انکی عصمت دری نہ ہوتی انکے حقوق سلب نہ کئے جاتے ، کیا آپ یہ چاھتے ہیں کہ خلائی مشن کی ناکامی پر بھی گجرات کے قصائی کے سر کامیابی کا سہرہ سجا دیا جائے، انکی سائنسی ترقی کے شادیانے بجائے جائیں اور اپنے ملک وملت کو بودہ کم فہم نالائق زوال پذیر ثابت کرنے کے استعارے آسمان سے لائے جائیں۔ مجھے نہیں معلوم اس میں ان سائنسدانوں نے کیا جھونکا اور دنیائے سائنس میں اس سے کونسا انقلاب برپا ہونے والا تھا جس کے فیض سے ہم محروم رہے، ایک بات میں جانتا ہوں ہمارا ازلی دشمن ناکام ہوا جس نے لاکھوں کی فوج کشمیری نہتے مسلمانوں پر مسلط کر رکھی ہے جو میری ارض وطن پر ناپاک نظریں گاڑھے بیٹھا ہے۔ ” سچ تو یہ ہے” اصل حقیقت تو یہ ہے” جیسے گھسے پٹے فقرے داغ کر اپنے ہی ملکی ملی مفاد کے خلاف دل کے پھپھولے پھوڑنے والے بھی سن لیں، یہ صرف سرحدوں کی نہیں نظرئے کے دفاع کی جنگ ہے۔ یقین نہ آئے تو ان سے پوچھ لیں جو نہ مانے اور آج مجبور ہیں محسور ہیں ” ۔ آج انکے چاند کی دھول پا لینے کے منصوبے کی ناکامی میں بھی کامیابی کے استعارے تلاش نہ کریں جو اس نبی ؐ کے ماننے والے ہیں کہ چاند جن کا کھلونا ہے، کیا چاند کی دھول پا لینے کی خواہش رکھنے والے ہندو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو ایودہیہ میں بابری مسجد کو شہید کر چکے اس جھوٹے ڈھکوسلے پر یہاں رام للا پیدا ہوا جس کا کوئی تاریخی تمدنی ثبوت آج تک نہ آیا۔ ارے صاحب رہنےدیں مجھے اس میں کوئی سائنسی ، اخلاقی ترقی نظر نہیں آتی سوائے اسکے کہ ایک دیوانے نے چاند پر تھوکا ہو پلٹ کر تھوک اسکے چہرے پر آ گرا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں