راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)ریجنل الیکشن کمیشن راولپنڈی کے عملہ کی عدم توجہی اور غلطی کی بنا پر متاثرین منگلا ڈیم کے ہزاروں ووٹ حتمی ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے رہ گئے جس کی وجہ سے ایل اے 39جموں 6سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری فخر زمان اور تحریک لبیک کے نامزد امیدوار چوہدری راشد محمود بھی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے ملنے والی معلوما ت کے مطابق پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی نمائندگی کے لیے پاکستان میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی بارہ نشستیں مخصوص ہیں جنھیں پاکستان میں مقیم کشمیری ووٹ دیکر قانون ساز اسمبلی میں بھیجتے ہیں 2016کے انتخابات تک مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع اورآزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پاکستان میں مقیم کشمیریوں کو حق رائے دہی کا حق حاصل تھا لیکن گزشتہ سال آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک آئینی ترمیم کے بعد صرف مقبوضہ کشمیر سے آئے کشمیریوں اور متاثرین منگلا ڈیم کو ووٹ کا حق دیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع میر پور سمیت دیگر اضلاع سے آئے پاکستانیوں کو اس حق سے محروم کر دیا گیا منگلا ڈیم چونکہ ضلع میرپور میں واقع ہے جس کی وجہ سے منگلا ڈیم کے متاثرین نے ووٹ کے اندراج کے مقام پر سابقہ ضلع کا حوالہ میرپور دیا جو کہ آئینی ترمیم کے بعد میرپور سے آئے کشمیریوں کو حق سے محروم کیا گیا تھا اس کے لیے ریجنل الیکشن کمیشن راولپنڈی کے عملہ نے ووٹر فہرسٹ میں اندراج کے موقع پر ضلع کا حوالہ میرپور دینے کی وجہ سے متاثرین منگلا ڈیم کی پہلے سے بنی ووٹوں کو بھی کینسل کر دیا اور نئی ووٹو ں کا اندراج بھی نہ کیا گیا تکنیکی طور پر منگلا ڈیم ضلع میرپور کا حصہ ہے اس لیے متاثرین منگلا ڈیم نے ووٹ کے اندراج کے وقت میرپور کا حوالہ دیا منگلا ڈیم کو میرپور سے الگ مقام یا ضلع تصور کرتے ہوئے میرپور لکھنے کی وجہ سے ان کی ووٹ کو رد کر دیا جن کی وجہ سے ہزاروں ووٹوں کا اندراج ہونے سے رہ گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں متاثرین منگلا ڈیم سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روزتحصیل راولپنڈی کے موضع موہڑہ بھٹاں اور اسلام پور میں متاثرین منگلا ڈیم نے یکجا ہو کر ریجنل الیکشن کمیشن راولپنڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر عبدالخطیب چوہدری،چوہدری دانیال رضا،وائس چیئرمین یوسی مغل راولپنڈی راشد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر متاثرین منگلا ڈیم سے ووٹوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
418