94

افسران کا ایکشن‘سرکاری آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیکسلا سے خیبرپختونخوا میں آٹا کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا دیا گیا ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا مرحبہ نعمت شان اور انکی ٹیم نے ایک پک اپ گاڑی کو روکا جس پر موجود آٹے کی 50 بوریاں خیبر پختونخوا سمگل کی جا رہی تھیں۔ پک اپ گاڑی کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آٹا خیبرپختونخوا میں ایک مارٹ کو فروخت کیا جانا تھا جہاں اس کے نرخ پنجاب کے سرکاری نرخ سے زیادہ ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں