بچھڑ کر پھر ملیں گے یقین کتنا تھا تھا تو خواب لیکن حسین کتنا تھا
وہ مجھے چھوڑ گیا میرے زوال سے پہلے حسین تو تھا ہی ذہین کتنا تھا (علشبہ چوہدری)
کم از کم اس کو فرقوں میں نہ بانٹو!
علی ؑ حق ہے، سو حق پر سب کا حق ھے
(محمد فاروق راجہ‘ تھوہا خالصہ)
عجیب ضد تھی ہمیں کھل کے سانس لینے کی
اسی جنوں میں تو ہم زندگی بھی ہار آئے
(علینا عترت)
