اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں میں 13 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات کل بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 13 مارچ بروز جمعہ تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی اور آئی سی ٹی کی حدود میں قائم تمام تمام تعلیمی ادارے اس میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں 13 مارچ بروز جمعہ تعلیمی سرگرمیاں معطل، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔