اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈی آئی جی اسلام آباد آفس کے باہر دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ سے شہری قتل۔مقتول کا تعلق سیلہ سیداں کرور تحصیل کوٹلی ستیاں سے تھا۔مقتول سید تفصیر شاہ سابقہ قتل کیس میں بری ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ رمنا کی حدود سیکٹر میں ڈی سی اور ڈی آئی جی آفس کے ساتھ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے شہروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کر دیا۔
فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ کر جاںبحق۔ جبکہ دو زخمی۔ زخمی میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کی فضاؤں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پوش سیکٹر اور حساس علاقوں میں اسلام آباد کے شہری غیر محفوظ ہے تو باقی علاقوں کا کیا حال ہوتا ہوگا۔ اسلام آباد کے شہریوں نے اسلام آباد میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے وزیر داخلہ سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔مقتول کا تعلق سیلہ سیداں کرور تحصیل کوٹلی ستیاں سے تھا۔مقتول سید تفصیر شاہ سابقہ قتل کیس میں بری ہوگیا تھا