50

اسلام آباد میں حالات کشیدہ، فوج طلب4 رینجرز اہلکار شہید

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،جس سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔

شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں میں کرک کا 47 سالہ نائیک رمضان، راولپنڈی کا 29 سالہ سپاہی گلفام خان اور سبی کا 33 سالہ سپاہی شاہنواز شامل ہیں

رینجرز کے شدید زخمی اہلکاروں میں نائیک عارف، لانس نائیک آصف اور سپاہی اشرف علی شامل ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں