اسلام آباد(نیٹ نیوز)وفاقی دارالحکومت میں شاہرات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹوکن سروس کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمد نے سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سہو لت کی فراہمی کے لئے دیہی علاقوں میں بھی سہولت سینٹرز قائم کئے جائیں گے ،ابتدائی طور پر تین مو بائل وہیکلز شہر کی مختلف شاہرات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس کا کام کریں گی،یہ موبائل سروس بھارہ کہو او ترلائی میں بھی سہولت فراہم کرے گی، مختلف مقامات پر سینٹر قائم کر کے دیہی آبادی کو بھی ان کے گھروں کے قریب سہولیات فراہم کی جائیں گی،اب اسلام آباد کے رہائشی زمین کی فرد کی کاپی بھی آن لائن حاصل کر سکیں گے ،کو شش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن سروسز کی جانب لے کر آئیں تاکہ پریشانی سے بچا جائے ، اس موقع پر ڈائر یکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن بلال اعظم، میر مامین او دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
326