اسرار الیکٹرانکس و جہیز سینٹر کا چوکپنڈوڑی میں شاندار افتتاح


چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوکپنڈوڑی بازار میں اسرار الیکٹرانکس و پلاسٹک فرنیچر کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ مذکورہ شاپنگ سینٹر مین بازار پنڈی چوکپنڈوڑی بالمقابل قدیم جامع مسجد واقع ہے۔ راجہ اسرار جنجوعہ اس قبل بھاٹہ روڈ پر کرن بکڈپو اور اسرار جہیز سینٹر کامیابی سے چلا رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کی ابتداء تلاوت و نعت شریف سے کی گئی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر معروف ماہر تعلیم و عالم دین قاضی سعید نے دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ و تاجران چوکپنڈوڑی نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، سابق چیئرمین راجہ مناظر اقبال جنجوعہ، سابق کونسلر محمد رفاقت، امیدوار برائے کونسلر راجہ مہراب جنجوعہ، سیکرٹری راجہ اسرار حسین، چوہدری احسان، صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ غلام قنبر، پیٹرن انچیف راجہ راشد سلطان، صدرپاکستان میڈیا کونسل ضلع راولپنڈی بدر بشیر بدر، اویس کیانی اور زبیر علی شاہ بھی موجود تھے۔