نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (حذیفہ اشرف)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 17 سے 18 نومبر تک ماسکو میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس روسی وزیراعظم کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ بیلا روس، چین، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔مزید بتایا گیا کہ منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔