(پنڈی پوسٹ نیوز)وفاقی آئینی عدالت میں عدالتی سال 27-2026 کے آغاز پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے، آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے، آئین میں اختیارات اور حدود کا واضح تعین کیا گیا ہے۔