87

اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی‘ ثمرات عوام کو ملنے شروع/ محمد عتیق فرہاد

جمہوریت کی بنیادی اکائی بلدیاتی نظام ہے ،جس کی افادیت گراس روٹ لیول تک پہونچتی ہے ۔بلدیاتی نظام سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی روشنی میں فوائد نچلی سطحوں تک اختیارات پہونچتے ہیں ۔جس سے بالواسطہ عوام مستفید ہوتے ہیں ۔حالیہ وفاقی بلدیاتی انتخابات میں دیہی حلقہ کے منتخب نمائندوں نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں پہلے سے منظور شدہ منصوبہ جات یانئے منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبہ پر عمل درآمد ہونا شروع ہو گیا ہے ۔جس کی وجہ سے حلقہ عوام میں مسائل کے حل ہونے کی امیدبھر آئی ہے ۔ وفاقی دیہی حلقہ جو زندگی کی بنیادی سہولیات بجلی،پانی ،سوئی گیس ،ذرائع آمدورفت،تعلیم وتربیتی اداروں میں اصلاحات ،علاج معالجہ کا مناسب انتظام ہونا جیسے مسائل سے گذشتہ دو عشروں سے دوچار رہا ہے ۔اب منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی اپنی بساط کے مطابق ترقیاتی کام کروانے کی تگ ودو میں خاصے کامیاب دکھائی دیتے ہیں ۔حالاں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ فنڈ ریلیز نہیں کیے گئے مگر پھر بھی کسی مناسب حد تک لوکل گورنمنٹ کے پی سی ون منصوبہ جات کی روشنی میں جو فنڈز موجود تھے یا یونین کونسلوں کے اکاؤنٹ میں رقوم موجود تھیں نیزنئے ٹینڈر ہونے کی وجہ سے جو فنڈز حاصل ہوئے ان سے بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔نئی حلقہ بندی کی وجہ سے وفاقی دیہی حلقہ کی 23مغل، روات،ہمک، سہالہ،کرپا،چراہ،کورال،تمیر،پھلگراں،علی پور،کھنہ ڈاک،سوہان ،لوہی بھیر،ترلائی کلاں،پاہگ پنوال میں گلیات،لنک سڑکات،سیوریج لائن، نکاسی آب کے لیے نالہ جات منصوبوں پر کام شروع ہو گیا ہے جس کے لیے باضابطہ ٹینڈر ز ہو گئے ہیں ۔ یونین کونسل مغل کے چئیرمین قاضی عادل ایڈووکیٹ ،وائس شمائل شفیق مرزا نے اپنے علاقہ کے منظور پی سی ون ہردوگہر موڑ تامیانہ تھب زیارت روڈ دوسرا فیز میانہ تھب زیارت تا مغل پرائمری سکول تک روڈ بنانا ہے ۔اولذکر منصوبہ 82 لاکھ کا ہے جس کا افتتاح کر دیا گیا اور کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔موضع ہون دھمیال گلیات پختگی پر کام شروع ہو گیا ہے،دیہی مرکز صحت سہالہ ہفتے میں تین دن کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی تعیناتی ہو چکی جو اپنا فرض آر ایچ سی (سہالہ)اور بی ایچ یو (بھکر) یوسی پاہگ پنوال میں ادا کر رہے ہیں ۔چئیرمین یوسی کی کاوشوں سے نوجوان کھلاڑی کے لیے ہردوگہر میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کا انتظام کروادیا تاکہ نوجوان نشے کی علت سے بچے رہیں اور کھیل کی طرف توجہ دیں،ہردوگہر (موہری) میں سیوریج لائن بچھائی جارہی ہے ،کنگوٹہ گجراں میں گلیات مکمل کرلی گئی ہیں۔یوسی سہالہ کے چئیرمین چوہدری ندیم اختر،وائس چوہدری ناصرمحمود جنرل کونسلر بابر ضمیر،چوہدری نے اپنے علاقہ کی گلیات ،سیوریج لائن،پر کام شروع کروا دیا ہے مذکورہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے بعد بیس فٹ چوڑی لنک روڈ سہالہ پھاٹک تا سہالہ چوہدریاں موضع تک بنائی جائے گی جس کے لیے 82 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی،چک داخلی موہری میں بیس لاکھ روپے کے فنڈ سے گلیات پختگی کا کام تیزی سے جاری ہے ،اسی طرح کاک موضع میں گلیات بنائی جارہی ہیں ،واٹر سپلائی کاک،سہالہ،چوہدریاں ،ہردوگہر میں بحال ہوچکی ہے،جس کا معائنہ کرنے ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت جاوید نے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کیا ۔یوسی کھنہ ڈاک میں ایک کروڑ کے گلیات،لنک سڑکات منصوبہ جس کا افتتاح ڈپٹی مئیر میٹروکارپوریشن چوہدری رفعت جاوید نے کیا اس موقع پر ضلعی چئیرمین زکوۃ عشر کمیٹی عمر مغل ایڈووکیٹ،چئیرمین یوسی کھنہ ڈاک ملک وسیم ثناء وائس راجہ امجد،چئیرمین یوسی ترلائی کلاں نمبردار منظور حسین،لیڈی کونسلر ساجدہ تنویر،سماجی کارکن محمد اصغر بھی موجود تھے مذکورہ منصوبہ پر ڈیویلپمنٹ افسر قمر حسین مرزا کی صحیح نگرانی و فرائض انجام دینے پر ان کی ڈیوٹی کوسراہا ان کے ساتھ چیف انجینئر چوہدری سیف اللہ آسی بھی تھے ،یوسی ترلائی میں ترامڑی کی ملحقہ آبادی عرفان آباد کی پندرہ ہزار سے زائد آبادی کے مکینوں کے لیے لوکل گورنمنٹ نے ڈیڑھ کروڑ کا فنڈ دیا جس میں وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ساڑھے چار کروڑ روپے کی مزید توسیع کرتے ہوئے فنڈز دئیے جس کو معززین اوراہل علاقہ میں بے حد اطمینان کا اظہار کیاجارہا ہے ۔یوسی ترلائی کلاں میں چئیرمین نمبردار منظور تمام ترقیاتی منصوبہ جات گلیات کی پختگی، سدھراں لنک روڈ،واٹر سپلائی سکیموں کے کام کی نگرانی بھی خود کر رہے ہیں جن سے اہل علاقہ خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔یوسی پھلگراں میں چئیرمین یوسی راجہ وقار ممتاز بھی بڑے ولولے کے ساتھ اہل علاقہ کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ،چند روز قبل اعوان چوک تک لنک روڈ مکمل کرلی گئی ہے۔یوسی ہمک میں تجاوزات سروس روڈ ،تین نمبر بازار،مین بازار سے سی ڈی ڈی اے عملہ نے ہٹا دیئے ہیں ۔یوسی روات میں بھی ترقیاتی کاموں پرچئیرمین اظہر محمود کافی تگ و دو سے علاقہ کی ترقی کے لیے اور اہل علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں خاصے کامیاب دکھائی دے رہے ہیں ،سابقہ سیکرٹری نے کارستانیوں کے جو گل کھلائے تھے ان کاسد باب کافی حد تک کیا جا چکا ہے جن سے یوسی روات کی عوام چئیرمین سے مطمئن نظرآتی ہے ۔یونین کونسل لوہی بھیر میں چوں کہ ملک اخلاق جو پی ٹی آئی کے کامیاب چئیرمین ہیں کی کو کوئی فنڈنگ دینے کے حوالہ سے خبر سامنے نہ آسکی البتہ کہ اسی یوسی سے نوجوان جنرل کونسلر جو پوری یوسی میں واحد مسلم لیگی نامزد امیدوار تھے ہیلتھ کارڈز بنوانے، مقامی تھانے میں لڑائی جھگڑے میں تصفیے کرانے نیز رفاہ عامہ کے کاموں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔یونین کونسل پاہگ میں بھی ترقیاتی کاموں شیر دھمیال،ڈھلیالہ میں لنک روڈ،گلیات پختہ کی جارہی ہیں ،مگر اہل علاقہ جرائم پیشہ عناصر، نشئی ٹولے کی وجہ سے چئیرمین چوہدری حنیف ،وائس راجہ عاشق سے حلقہ عوام نالاں نظر آتے ہیں ۔یوسی کرپا جہاں سے راجہ زاہد چئیرمین اور اسد شاہ وائس منتخب ہیں جنہوں نے کسی بھی سیاسی پارٹی کا حتمی فیصلہ کیا وہاں بھی تاحال کوئی ترقیاتی کاموں کی خوشخبری سنائی نہیں دی ۔ اسی طرح تاحال یونین کونسل کورال میں بھی سوائے ایک منصوبہ نالہ پختگی کے علاوہ کوئی شنید نہ ہے البتہ ایکسپریس وے پر فری سگنل روڈ کے منصوبہ کی وجہ سے سروس روڈ کی خستہ حالی منہ بولتا ثبوت ہے جس کو شائد تکمیل مذکورہ منصوبہ کے بعد نظر ثانی کی جائے ،یوسی کورال میں غوری ٹاؤن مین انٹرنس کی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،صفائی کا کوئی انتظام نہیں ،کرائم اسٹڑیٹس معمول ہے ،نئے بجلی،گیس کے کنکشن دینے سے متعلقہ ادارے قاصر ہیں اداروں کے منتظمین سے اہل علاقہ کا کہنا ہے تھا کہ سی ڈی اے سے این او سی لے کر آؤ تو کنکشن ملے گا بلکہ نوٹس بورڈ پر کندھا کر کے آویزاں کردیا گیا ہے دوسری طرف اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بھاری رشوت دیں تو پھر کسی قسم کا این او سی کی ڈیمانڈ نہیں کی جاتی مگر غریب طبقہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس بابت اسی ماہ وزیر کیڈ نے بھی سی ڈی اے انتظامیہ کو احکام صادر کیے مگر کوئی خاطر خواہ عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔اب مجموعی طور پر وفاقی دیہی حلقہ کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری وساری ہیں اب مئیر ضلع اسلام آباد کی طرف سے خصوصی فنڈص دئیے گئے جو ان یوسیز کے چئیرمین کو دے رہے ہیں جن کو چند سیاسی وجوہات کی بنا ء پر پس پشت رکھا گیا تھا.{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں