آج ہم جس ادبی شخصیت سے آپ کی ملاقات کر ائیں گے ان کا نام احسان الہی احسان ہے جن کا تعلق تترال نزد چکوال سے ہے۔ آپ اردو، پنجابی اور انگریزی میں شاعری و افسانہ نگاری کرتے ہیں۔ دو اردو شعری مجموعے”یہ خواب میرے خیال میرے (1999)، سبھی رنگ میرے اپنے“ (2007) اور ایک انگریزی مجموعہ کلام (Thelostworld1999)شائع ہو چکے ہیں سب سے پہلے آپ اپنی زندگی کے حالات و واقعات کا مختصر سا جائزہ لیتے ہوئے کیا کہیں گے؟میری پیدائش موضع تتر ال چکوال کی ایک مڈل کلاس فیملی میں 15 مارچ 1941ء کو ہوئی۔با قاعدہ تعلیم میٹرک تک گورنمنٹ ہائی سکول چکوال سے حاصل کی اس کے بعد تمام تعلیم پرائیویٹ حاصل کی ایم اے انگلش پنجاب یونیورسٹی سے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے کیا
میرے والد محترم حاجی اللہ داد معمار کا کام کرتے تھے میٹرک کرنے کے بعد میری انتہائی خواہش تھی کہ با قاعدہ کالج سٹوڈنٹ کے طور پر تعلیم حاصل کروں لیکن والد صاحب کے مالی حالات ایسے نہیں تھے کہ تعلیم کو جاری رکھ سکوں 1957میں میٹرک کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جہلم اور راولپنڈی میں ملازمت کی1967 میں ایم اے انگلش کیا پھر ملازمت سے استعفیٰ دینے کے بعد تعلیمی میدان میں آگیا آر اے کالج پیر پھلا ہی بطور انگلش پروفیسر رہاوہاں کی انتظامیہ سے کسی وجہ سے اختلاف ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا اور پرائیویٹ ٹیچر کے طور پر کام شروع کر دیا1976 میں سعودی عرب چلا گیا
اور وہاں دو مرحلوں میں ایک ہی کمپنی میں بطور ایڈمنسٹریٹر دس سال مقیم رہاواپسی پر میں نے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کیں اور آج میری اپنی اکیڈمی اقراء قائد اکیڈمی کے نام سے قائم ہے جہاں ایف اے، بی اے اور ایم اے کی کو چنگ کے ساتھ ساتھ پی دی پی ہی ایس اور سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کراتا ہوں سعودی عرب کی ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی بات؟سعودی عرب میں قیام کے دوران بزم فانوس کا میں سرگرم کارکن رہا ہوں اور اس کے تقریباً تمام مشاعروں میں شرکت کرتا رہا اس تنظیم میں برصغیر پاک و ہند کے شعر اشرکت فرماتے تھے نسیم سحر صاحب سے میری ملاقات انہی مشاعروں میں ہوتی رہی
سعودی عرب میں یا کسی بھی مڈل ایسٹ میں اپنے لوگوں سے ملنے کا اپنی زبان کو سننے اور مشاعروں میں سامعین کی شرکت بڑیذوق وشوق سے ہوتی ہے کیونکہ دوسرے ملکوں میں جا کر یا کستانیوں کو اپنے وطن کے لوگوں اور زبان کا بے پناہ شوق پایا جاتا ہے اور ایسی تقریبات میں شامل ہونے کے لئے لوگوں میں ایک بہت پاکیزہ قسم کی بھوک پائی جاتی ہے بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ تو مالی ضرورتیں ہیں جو ہمارے سماج میں باقی تمام چیزوں پر حاوی ہیں چکوال کے اندراد بی میدان میں آپ کی کیا خدمات ہیں؟
ادبی میدان میں ایوانِ ادب چکوال کا صدر ہوں یہ تنظیم میں نے اور با قروسیم نے 1994ء میں قائم کی جو آج تک چل رہی ہے جو کہ ادبی میدان میں ایک نمایاں حیثیت رکھتی ہے ایوان ادب کے عہدے داران میں عابد جعفری چیئر مین، ناسک اعجاز اور اسلم ایوب نائب صدر، قاضی با قر وسیم سیکرٹری جنرل، ناطق جعفری جوائنٹ سیکرٹری فقیر عباس تاجر ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری نعیم شاہد چیف آرگنائزر اور نور علی شکوری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ لیگل ایڈوائزر ہیں اس تنظیم کے ایک سو ممبران ہیں جن میں پچیس نمایاں شاعرہیں تنظیم کا ایک شعبہ خواتین ونگ بھی ہے جس کی صدر شمیم جاوید اور سیکرٹری جنرل عظمیٰ صرف ہیں عصمت نورین جعفری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور فرزانہ یاسمین سیمیں جوائنٹ سیکرٹری ہیں
ایوانِ ادب اب تک سولہ کتابیں شائع کر چکی ہے میری تخلیقات میں دو کتابیں اردو شاعری کی خواب میرے خیال میرے بھی رنگ میرے اپنے اور ایک کتاب انگلش شاعری The lost world شامل ہیں اس کے علاوہ جناب یحییٰ خان کی تمام کتابوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا جس کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے آپ اردو، پنجابی اور انگریزی تینوں زبانوں میں شاعری کرتے ہیں کیا یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے لکھنے کا آغاز کب اور کن حالات میں کیا؟میں نے باقاعدہ لکھنے کا آغاز1959میں کیاچکوال میں ادبی تحریک کی ابتدا کرنے کا سہرا چکوال کی دو تنظیموں بزم ثقافت اور اردو مجلس چکوال کے سر ہے میں اردو مجلس چکوال کا ایک کارکن اور مجلس عاملہ کا ممبر رہا ہوں سب سے پہلے میری غزلیات اردو مجلس کی کتاب جو کہ1964 میں شائع ہوئی جس کا نام سبزہ بیگانہ ہے
میں شائع ہوئیں آپ اردو، پنجابی اور انگریزی شاعری میں سے کس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کیوں؟ اصل میں جو بنیادی چیز ہے وہ جذبات اور جذبات کی صحیح طرح سے ترتیب اور تنظیم ہوتی ہے مجھے ان تینوں زبانوں میں شاعری کرنے میں کوئی زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتاکیا آپ آج کل کی شاعرات کی شاعری سے مطمئن ہیں؟آج کل شاعری فنی لحاظ سے تو شاید اتنی مکمل نہیں ہے لیکن جذبہ اور جذبات ہوں تو فنی اکتساب سفر کے ساتھ ساتھ ہوتا رہتا ہے اس لحاظ سے شاعرات کی قدر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائیکرنا ضروری ہے اور ان کا جذ بہ اور جذبات حوصلہ افزا ہیں آپ کے خیال میں ادب پہلے سے بہتر تخلیق ہو رہا ہے یا کم تر؟ میرے خیال میں موجودہ ادب پہلے سے بہتر تخلیق ہورہا کیونکہ زندگی کے اتار چڑھاؤ میں بڑا فر ق آگیا ہے اور یہ فرق موجودہ شاعری میں بھر پور طور پر منعکس کیا جارہا ہے آپ کے خاندان میں آپ سے پہلے بھی کوئی لکھتا تھا یہ اب کوئی لکھتا ہے
تو اس کا ذکر اگر آپ مناسب سمجھتے ہیں تو ہو جائے؟پہلے تو کوئی نمایاں نام نہیں تھا البتہ اب میرے خاندان میں نئے نام شامل ہیں جن میں میرا بیٹا سائل محمود سائل افسانہ لکھتا ہے اور اس کی بیوی عظمی صدف جو کہ میری بہو ہے شاعری کرتی ہے اس کے علاوہ نور علی شکوری اور شکیل احمد شکیل شامل ہیں نئے لکھنے والوں میں آپ کسی کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور کیوں؟میں شاعروں کے بجائے اشعار کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں کیونکہ بنیادی حیثیت شعر کی ہوتی ہے، چاہے وہ کسی کا ایک ہی شعر کیوں نہ ہو۔ نئے لکھنے والوں میں قابل جعفری، اسلم ایوب، ناطق جعفری اور حسین اختر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں آپ کا اپنا پسندیدہ کلام؟ دو شعر پیش خدمت ہے تمام عمر کا حاصل ہوا یہی احسان ہمیں جہاں میں کسی اور طرح جینا تھاجو بات کرنے کی خاطر ہم عمر بھر ترسے وہ بات پھر بھی ادھوری ہی رہ گئی اپنی آپ کافی عرصہ ہو گیا ہے ادب سے وابستہ ہیں کیا وجہ ہے
کہ آج کل ادیب اور شاعر کی اس طرح قدر کیوں نہیں کی جاتی جیسے پہلے کی جاتی تھی؟ اس بارے میں سب سے بڑا ہا تھ بک پبلشرز کا ہے جو اپنی پسند کی شاعری کو شائع کرنے کو اہمیت دیتے ہیں، دوسرا کتابوں کی اشاعت میں بہت زیادہ روپے کی ضرورت ہے، تیسرے پاکستان کے ہر صوبے کی طرح ادب میں اجارہ داریاں قائم ہیں جن کی وجہ سے اصل شعرا کو آگے آنے میں بہت دشواری آتی ہے حکومتی کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جس میں تخلیق کاروں کی تخلیقات کو سامنے لانے کا کوئی بندوبست ہو۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے لوگ حوصلہ شکنی کا شکار ہیں جو نام نہا د ادارے اس کام کے لئے مختص کئے گئے ہیں ان میں بھی دو نمبر کے لوگ آگئے ہیں جن کی اجارہ داریاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔ الیکٹرانک میڈیا بھی شہروں اور مخصوص لوگوں تک محدود ہے۔
اصل شاعری مضافات شہر میں ہوتی ہے جس کی طرف کوئی رخ بھی نہیں کرتا۔ یہ اجارہ داریاں بھی زندگی کے دوسرے شعبہ جات میں قائم کی گئی اجارہ داریوں کی طرح ہیں اور ان اجارہ داریوں کو ختم کرنے کے لئے ہمیں صیح معنوں میں پورے سماجی ڈھانچہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کی ابتدا ابتدائی تعلیم اور سکولوں کی تعلیم سے کی جاسکتی ہے۔ انٹرویو کے آخر میں آپ کا پیغام کیا ہے؟ میرا پیغام تمام تخلیق کاروں کے لئے چاہے وہ شاعری سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی فن سے وابستہ ہیں یہ ہے کہ تقدیر پر بھروسہ رکھیں اور اپنے جس بھی مشن کو جاری کیا ہوئے ہیں اس کو پوری لگن کے ساتھ جاری رکھیں۔