راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد راولپنڈی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔پولیس نے کلرسیداں ،گوجرخان سمیت راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے رہنماؤں کو گرفتار کیا ۔منگل کی صبح کلرسیداں سے پی ٹی آئی رہنما راجہ آفتاب جنجوعہ،شیخ نزاکت کو گرفتار کر لیا گیا
کہوٹہ سے پی ٹی آئی کارکن سردار مظہر , فیصل چوہان اور بابر نامی کارکن کو گرفتار کر لیا گیا
گوجرخان میں بھی چند مقامات پر پولیس نے چھاپے مار کر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے ادھر تھانہ صدر بیرونی نے راجہ عثمان ٹائیگر کو بھی گرفتار کر لیا ہے ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے گرفتاریوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،عمران خان کی رہائی اور آئین کی بالادستی کے لیے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا
دوسری جانب آج وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور جاری ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔گزشتہ روز اعظم سواتی سے ملاقات میں عمران خان نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج کو اچانک ختم کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بزدل آدمی قرار دیا تھا عمران خان کا کہنا تھا اگر احتجاج کامیاب تھا تو ختم کیوں کیا گیا ،عمران خان نے اس موقع پر ڈی چوک احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیشک دو دن لگ جائیں لیکن اس بار احتجاج لازمی ریکارڈ کروائیں۔