118

آپ کی صحت

ٹھنڈ میں جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟جلد کو خشکی سے کیسے بچایا جائے۔سردیوں میں عموما جلد خشک اور پھٹنے لگتی ہے اسکی وجہ جلد میں پانی کی مقدار کا کم ہو جانا ہے اس لیے سردیوں میں ضروری ہوتا ہے کے سکن کو موسیچرائز کرنے کیلئے لوشنز کا استعمال کیا جائے۔سکن کی خشکی کو ختم کرنے کیلئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو چمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں اس سے جلد کی خشکی کم ہو گی اور سردیوں میں کوشش کریں کے منہ اور ہاتھ گرم پانی سے دھوئیں تاکہ سکن پھٹنے سے محفوظ ر ہے۔ (ڈاکٹر صباء فردوس ستی)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں