راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، بھارتی بیانات حقائق کو مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے، بھارت اپنے اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا جبکہ پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی۔