274

آزاد کشمیر میں آٹے کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا


مظفرآباد(سی این پی) آزادکشمیر کے پونچھ ڈویژن کے علاقوں کوہالہ‘ چمنکوٹ‘ہلسرنگ‘چمیاٹی‘دھیر کوٹ‘مندری‘ارجہ‘راولاکوٹ اور باغ کے علاقوں میں آٹے کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا محکمہ خوراک کی ہٹ دھرمی نااہلی اور من مانی کے باعث آزاد کشمیر بھر اور خاص کر پونچھ ڈویژن کے علاقوں میں آٹے کا بحران سنگین جسکی وجہ سے عوام ناقص آٹا خریدنے پر مجبور ان علاقوں میں ڈائریا کے مرض میں اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی نااہلی کے باعث پاکستان سے گندم کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور اس وقت کروڑوں روپے کی خریدی گئی گندم پنجاب کے کھلے میدانوں میں پڑی پڑی خراب ہو رہی ہے ایک تو حکومت آزادکشمیر کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور دوسرا آزادکشمیر کے عوام گلی سڑی گندم کا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گے ہیں اس طرح آزادکشمیر بھر میں ہزاروں افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کے معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں