ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال پی ٹی آئی یوتھ کے متحرک رہنما چوہدری فہیم تاج نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آنے والا الیکشن پی ٹی آئی کا ہے عوام نے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کا گڑھ ہو گا انہوں نے کہا کہ غربت جہالت اور بیروزگاری آزاد کشمیر کے عوام کا مقدر نہیں عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں عمران خان کا ساتھ دیں اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دیں عوام عمران خان کا ساتھ دیں آزاد کشمیر کے وسائل پر قابض مافیا سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی ہی آسکتی ہے جب ایوانوں میں عوام سے درددل اور عوام کے مسائل کو سمجھنتے ہوں عوام کو سرمایہ دارانہ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا نوجوان پی ٹی آئی کی طاقت ہیں اور انشاءاللہ انکی محنت رائیگاں نہیں جائےگی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد نوجوان طبقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی اور تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہماری یوتھ کا کوئی نوجوان بےروزگار یا ناخواندہ نہ رہے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور استحکام کے پیچھے یوتھ کا سب سے بڑا کردار ہوتا ہے۔
231