آزاد جموں و کشمیر کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل چواخالصہ میں حلقہ جموں 6 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری ایاز ایڈووکیٹ کی راولپنڈی،اسلام آباد و کلر سیداں کی معروف ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر حلقہ جموں 06،ایل،اے 39 عبدالخطیب چودھری سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
اس موقع پر حلقہ بھر کی سیاسی صورتحال، ووٹرز کو درپیش مسائل، ماضی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں ان کے کلیدی کردار اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عبدالخطیت چودھری نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری ایاز ایڈووکیٹ نے مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل، مختلف پولنگ اسٹیشنز کی اہمیت اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے قیمتی مشوروں سے آگاہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی بصیرت افروز گفتگو اور تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔یقیناً ایسی مخلصانہ مشاورت میری انتخابی مہم کو مزید مؤثر اور منظم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم چودھری ایاز ایڈووکیٹ کی جانب سے قیمتی وقت دینے، حوصلہ افزائی کرنے اور قیمتی مشوروں پر تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں اور ملاقاتوں کا یہ سلسلے حلقے کی دیگر سیاسی سماجی،کاروباری و مذہبی شخصیات سے آئندہ بھی جاری رہیگا۔
اس موقع پر ماسٹر رمضان، چوہدری رفاقت اور دانیال بھی عبدالخطیت چودھری کے ہمراہ رہے۔