آر،آئی،سی کی چھت سے مریض نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سے چھلانگ لگا کر مریض نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 38 سالہ مریض مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگائی۔

چھت سے چھلانگ لگانے کے بعد مریض موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے لی۔

مریض کے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگانے کے معاملے پر پولیس نے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد حتمی وجہ کا معلوم ہو سکے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.