راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آراے بازار پولیس کی کاروائی، آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے 03ملزمان گرفتار،سامان آتش بازی برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے 03ملزمان نوید، ارسلان اورجہانگیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 100انار،04چائنہ ا سٹک اور02شوٹر باکس برآمد ہوئے جبکہ زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
75