(اسپیشل فیچر:خرم ابن شبیر)
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے جب کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود.ون ڈے رینکنگ میں بابر پہلے نمبر پر برقرار.ٹی ٹونٹی بالرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر جب کہ پاکستان کے شاداب خان دسویں نمبر پر موجود ہیں، لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 12 نمبر پر ہیں، افغانستان کے محمد نبی آل راونڈرز میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی ٹونٹی کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔یہ رینکنگ پاکستان اور آسٹریلیاں کی ٹیسٹ میچ سے قبل کی گئی ہے جس میں آسٹریلیاں پہلے نمبر پر جب کہ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اگر ون دے کی رینکنگ کی بات کریں تو آسٹریلیاں تیسرے نمبر پر اور پاکستان یہاں بھی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں پاکستان تیسرے اور آسٹریلیاں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ میں اگر بیٹرز کو دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے مارنوس لے بوشین کی پہلی پوزیشن ہے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی نویں پوزیشن ہے اور اسی طرح بالرز دیکھے جائیں تو آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے اور شاہین آفریدی کا چھوتھا نمبر ہے۔ ٹیسٹ کے بعد اگر ون ڈے کی رینکنگ دیکھی جائے تو اس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر بدستور برقرار ہے جب کے آسٹریلیا کے ایرن فینچ پانچوں اور ڈیوڈ وارنر ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ پاکستا ن کہ فخر زمان بھی نوے نمبر موجود ہیں۔ اس کے بعد اگر ٹی ٹونٹی کی بات کریں تو بابر اعظم پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر ایرن فرینچ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی جاری کردا ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لے بوشین پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ تیسرے نمبر پر آگے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم بیٹرز کی فہرست میں نویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسیں نمبر پر آگے ہیں اور بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے اور جنوبی افریقا کے گگیسو ربادا تین درجے کی ترقی کے ساتھ نمبر تین پر آگئے ہیں پاکستان کے شاہین آفریدی کا چھوتھا نمبر ہے۔ اسی طرح ون ڈے کی رینکنگ کے مطابق فخر زمان نویں نمبر پر برقرار ہیں، پاکستان کے ہی امام الحق نے ایک درجہ ترقی کی ہے اور 11ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بالرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے،آسٹریلیا کے جوشن ہیزل دوسرے اور افغانستان کے راشد خان چار درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے بالرز کی بات کریں تو شاہین آفریدی واں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے،ٹی ٹونٹی کے بالرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر جب کے پاکستان کے شاداب خان دسویں نمبر پر موجود ہیں، بالرز میں شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر جب کہ آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں بیٹرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔