آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو تبدیل کرکے راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے منظوری دے دی۔

اس سے قبل سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے جب کہ ڈاکٹر عثمان انور کو اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان نے قریباً 2 سال کے زیادہ وقت بطور آئی،جی پنجاب گزارا۔