یہ بات سچ ہے کچھ کمپنیاں ملک سے جار ہی ہیں،وفاقی وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جا رہی ہیں۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ ٹیکس یا توانائی کی قیمت زیادہ ہے تو یہ حقیقی مسائل ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیز کو مقبول بنانا اور کاروباری لاگت کم کرنا ہوگی۔ ٹیرف اصلاحات کے ذریعے پہلی بار خام مال پر ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں۔ ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو گا، اصلاحات کا مقصد ملکی خزانے پر بوجھ کم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کو منتقل کیا، گزشتہ سال 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے، رواں سال 41 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہونے کی توقع ہے۔