131

یونین کونسل کنوہا کی سیاسی صورتحال/ سرمد محمود بٹ

پوری دنیا میں جمہوری ممالک جمہوری سسٹم کو تسلسل اور مضبوط کرنے کے لیے بلدیاتی نظام کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں بلدیاتی نظام عام لوگوں کے مسائل سے تعلق رکھتا ہے مقامی حکومتوں سے گلی محلے اور یونین کونسل کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔جس سے گلی محلے میں تعمیر و ترقی کا عمل شروع ہو جاتاہے عوامی نمائندے اپنے ووٹروں سپورٹروں کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں ۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سیاستدان پہلے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور پھر جب قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں منتخب ہو کر جابیٹھیں تو آگے بڑھنے کو تیار ہی نہیں ہوتے اقتدار کو نچلی سطح تک پہنچانے کے سارے دعوے بھول جاتے ہیں ہمارے سیاستدانوں کے لیے یہ بات باعث شرم ہے کہ 2008کے بعدوہ حقیقی جمہوریت قائم کرنے کے دعوے تو بہت کرتے رہے مگر بلدیاتی انتخابات نہیں کروا سکے لیکن اب ہماری عدلیہ بہت آزاد اور متحرک ہے و ہ عام شہریوں کے روز مرہ کے مسائل پر کڑی نظر رکھتی ہے اور اپنے تئیں لوگوں کے روزہ مرہ کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کو بلدیاتی الیکشن کروانے پر مجبور کر دیا ہے جس کے مطابق اب راولپنڈی میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ 5دسمبر کو ہوگی ضلع کی دیگر یونین کونسلز کی طرح یونین کونسل کنوہا بھی سیاسی پنڈتوں کی نرغے میں ہے جہاں چیئر مین شپ کے لیے دو پینل آمنے سامنے دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے یہاں پر بھی تحصیل کلر سیداں کی طرح پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی اپنے امیدوار دینے میں مکمل ناکام رہی یہاں پر بھی مسلم لیگ ن بمقابلہ مسلم لیگ ن ہے دونوں پینلز کو مسلم لیگ ن کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے ایک پینل ماسٹر پرویز قادری چیئرمین اور شاہد گجر وائس چئیرمین کے امیدوار ہیں ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے ہی نمبردار اسد عزیز چیئرمین اور راجہ عابد وینس وائس چئیر مین کے امیدوار ہیں ۔ماسٹر پرویز قادری پینل کو مسلم لیگ ن یونین کونسل کنوہا کی جنرل باڈی بشمول صدر یوسی سید شہاب ثاقب اور دیگر عہدیداران کی مکمل حمائت حاصل ہے جبکہ یوسی کنوہا کی اہم شخصیات جن میں ممتاز مسلم لیگی رہنما و سابق نائب ناظم یوسی کنوہا راجہ اظہر اقبال پاکستانی ، سابقہ ناظم یوسی کنوہا و پی پی پی کے رہنماٍ حاجی غلام ظہیر ، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ مرتضی ، سابق کونسلر چوہدری ریاست ، سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس ، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری راجہ عاشق ، ڈاکٹر اصغر موہڑنگڑیال ، ناصر بھٹی ، جہانگیر بھٹی ، علی اصغر بھٹی ، سابق کونسلر راجہ عبدالقدیر، نمبر دار لیاقت جو کہ امیدوار برائے جنرل کونسلر ہیں کی مکمل حمائت حاصل ہے ماسٹر پرویز قادری پینل کے ایک بلامقابلہ کونسلر راجہ عاصم صدیق ہیں جن کی وجہ سے لوگ ماسٹر پرویز قادری پینل کی کامیابی کی ضمانت قرار دے رہے ہیں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی، ایم پی اے راجہ محمد علی بھی اسی پینل کی حمائت کررہے ہیں ۔ جبکہ اسد عزیزپینل کو پی ٹی آئی کی حمائت حاصل ہے ان کے ساتھ بھی یوسی کنوہا کی اہم سیاسی شخصیات جوڑ توڑ کرنے میں مصروف عمل دکھائی دیتی ہیں،اسد عزیز نوجوانوں میں گھلے ملے رہتے ہیں جس سے خصوصایوسی کے نوجوان ان کی حمائت کرتے نظر آرہے ہیں ۔ امیدوار برائے چیئر مین اسد عزیز کے چچا ٹھیکیدار عزیز کو علاقہ کی جانی پہچانی سیاسی شخصیت ہیں وہ اپنے بھتیجے کی حمایت نہیں کررہے ہیں سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یونین کونسل کنوہا کا الیکشن باقی یونین کونسلز کی نسبت آسان او ر صاف دکھائی دے رہا ہے ماسٹر پرویز قادری کو علاقہ کے اکثریتی لوگوں کی حمائت کی وجہ سے لوگ فیورٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ اسد عزیز پینل کی عوامی رابطہ مہم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اور ان کے کارکن مایوسی کا شکار ہورہے ہیں اب آنے والے دنوں میں الیکشن مزید صاف ہو جائے گا جب امیدوار 6اکتوبر کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں