271

یوم آزادی ‘بہترین سجاوٹ پر ساڑھے سات لاکھ انعام کا اعلان

مری(سید محمد احمد‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)74 ویں جشن آزادی کی تقریبات گریژن ہیڈ کواٹر کینٹ بورڈ انتظامیہ سٹیشن کمانڈر مری کی ہدایات پر تیاریاں عروج پرافواج پاکستان،سرکاری و نجی عمارتوں اور ہوٹلز ریسٹورنٹ اور دوکانوں میں جشن آزادی کی سجاوٹ، قومی پرچم کی اہمیت کے مطابق لہرانے پر انعامات سے نوازا جائیگا 14 اگست کے بعد مری آرٹس کونسل میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں پہلے نمبر پر آنے والے کو 5 لاکھ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 2 لاکھ 50 ہزار روپیہ کے کیش انعامات سے نوازا جائے گااس حوالہ سے ججز کے فرائض سٹیشن کمانڈر کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر مری،کینٹ بورڈ آفیسر،ہوٹلز ایسوسی ایشن مری،مری پریس کلب،سی ایم ایچ مری پر مشتمل انسپکشن ٹیم جائزہ لے گی اور پہلی اور دوسری پوزیشن پر آنے والوں کو باقاعدہ تقریب میں انعامات سے نوازا جائیگایاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کینٹ انتظامیہ ملکہ کوہسار مری کی اصل خوبصورتی اور اہمیت کے پیش نظر کینٹ ایریا کو مستقل بنیادوں پر جاذب نظر بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے گذشتہ دن مری کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر محمد کلیم،کرنل اے کیو اقبال تاج نے صحافیوں سید تاج حسین بخاری، سجاد عباسی،محمد عتیق،بابر رشید مغل،حیدر علی،حنیف خان ترک،محمد احمد شاہ اور دیگر شامل تھے جبکہ ملک بھر سے ملکہ کوہسار آنے والے سیاح بھی کینٹ میں کی جانیوالی خوبصورتی کی تعریفیں کئے بغیر نہ رہ سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں