یو نین کو نسل سکوٹ کی دوبیرن کلاں سے علیحدہ حثیت بحال ہو تے ہی علاقے کی سیاست بدل گئی، امیدواروں کے لیے پرانے پینل برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، نئے پینل کی تشکیل کے لیے جوڑ توڑ نکتہ عروج پر پہنچ گیا، آئندہ چند روز پینل کے تشکیل کے لیے انتہائی اہم، تفصیلات کے مطا بق طویل اور ان تھک قانونی جدوجہد کے بعدایک بار پھر یو نین کو نسل سکوٹ کو بحال کر دیا گیا، سکوٹ اور دوبیرن کلاں کے درمیان سترہ سال قبل کمشنر آفس سے شروع ہو نے والی قانونی لڑائی ہائی کورٹ ،سپر یم کورٹ، سیکرٹری بلدیات لاہور سے ہو تی ہو ئی باالاخر الیکشن کمیشن کی جانب سے مقر ر کردہ الیکشن اتھا رٹی کے جج ثنا ء اللہ ملک کے فیصلے پر اختتام پذیر ہو ئی۔ اہل علاقہ نے جہاں ایک طرف یو نین کو نسل سکوٹ کی بحالی پر سجدہ شکر بجا لا وہاں دوسری جانب مو ضع گھوئی کے یو سی نلہ مسلماناں میں پلالہ سیداں کے دوبیرن کلاں میں شامل پر شدید مایو سی کا بھی اظہار کیا۔ کیو نکہ یہ دونوں مو ضع جات فطری طور یو سی سکوٹ کا حصہ ہیں۔ یونین کو نسل سکوٹ سے مو ضع گھوئی کے آوٹ ہو نے اور دونئے مو ضع دھمالی اور بھیائی مہر علی کے شامل ہو نے علاقے سے سیاست کا رخ یکسر بدل کر دہ گیا اور پہلے سے بنائے گئے دو پینل غیر مو ثر ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے اب امیدواروں نے نئے پینل کی تشکیل کے لیے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔ یو سی سکوٹ کے انتخابی دنگل میں موجود چا ر پہلوانوں کے علاوہ چا ر مزید کھلاڑیوں نے لنگوٹ کس لیے ہیں ۔ سابق ناظم راجہ ندیم احمد، راجہ محمد جاوید، صو بیدار(ر) محمد عارف، راجہ محمد ثقلین تو پہلے سے ہی میدان میں مو جود ہیں اسکے علاوہ مو ضع دودہلی سے جلیل الرحمان مرزا جو کہ پی آئی اے یونین پیپلز یو نٹی کے سابق رہنما ہیں اور چند سال قبل ہی ن لیگ کا حصہ بنے ہیں نے موضع دودہلی کے عوام کوہمنوا بنا کر پینل کی تشکیل کے لیے جو ڑ تو ڑ شروع کر دیا ہے ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مو ضع دودہلی کی نو سو ووٹ لے کر گھر سے نکلے ہیں، ممیام سے معروف مسلم لیگی راجہ جا وید افضل بھی اپنے بھانجے راجہ طاہر جنجوعہ کو وائس چیرمین کے طور پر پیش کر نے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ بھیائی مہر علی سے معروف کا روبای شخصیت ٹھیکیدار داؤد جوکہ ذاتی طور پر سیاست میں دلچسپی نہیں لیتے لیکن ان کی برادری کی جانب سے ان کو الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ آیا وہ سیاست کے پر خار میدان میں چھلانگ لگائیں گے یا سیاست کے بجائے اپنے کار وباری معاملات میں یہ آنے والے چند دنوں میں واضع ہو جائے گا۔ دھمالی کا یو نین کو نسل سکوٹ میں شامل ہو نے سے نو جوان مسلم لیگی راجہ طلال خلیل نے بھی اپنے سیاسی ڈیرے صلاح مشورے تیز کر دیئے ہیں اور رات گئے تک ان کے ڈیرے پر سیاسی کھلاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جا ری رہتا ہے۔وہ کس کے ساتھ پینل بناتے ہیں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ راجہ ندیم احمد اور راجہ محمد جاوید دونوں کے ساتھ وہ مسلسل رابطے میں ہیں۔ حلقہ میں پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی کا کوئی بھی بڑا دھڑا تا حال سامنے نہیں ہے اور شنید یہی ہے کہ تمام مسلم لیگی پینل ہی ایک دوسرے کے خلاف نبرد ازماہوں گئے۔ علاقے کی سیاست کیا رخ اختیار کر تی ہے صو رتحال ا گلے ہفتہ تک واضع ہو جائے گئی.
{jcomments on}