170

یوسی بھلاکھر ن لیگ کا ٹکٹ‘ امیدواروں کیلئے کامیابی کا نشان ؟ سرمد بٹ

حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کی نو وارد یونین کونسل بھلاکھر میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گہما گہمی اپنے عروج پر ہے چیرمین وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کے امیدوار سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف عمل ہیں جبکہ ایک پینل دوسرے پینل کو مات دینے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔ یونین کونسل بھلاکھر چار پینل سامنے آئے ہیں جن میں راجہ صفدر کیانی اور راجہ طلال خلیل جبکہ دوسرے نمبر پر کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ اور سردار آصف ، تیسرا پینل چوہدری شیراز پینل جبکہ چوتھا پینل پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پینل جوکہ آزاد پینل کے طور پر سامنے آیا ہے اس میں مرزا سلیم چیئرمین کے امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ وائس چئیرمین عثمان شاہد ہیں ۔ سیاسی پنڈت یونین کونسل بھلاکھر میں صفدر کیانی اور کامران عزیز کے مابین الیکشن دیکھ رہے ہیں کامران عزیز پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار کے بھتیجے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ کے مالک ہیں وہ اپنے وکالت کے پیشے سے تحصیل کلر سیداں میں جانے جاتے ہیں ان کا شمار چوہدری نثارعلی خان کے قریبی دوستوں میں کیا جا تا ہے ان کے وائس چیرمین کے امیدوار سردار آصف کا تعلق گاؤں دھمالی سے ہے وہ بھی علاقے کی جانی پہچانی شخصیت ہیں دھمالی میں ایک بڑے خاندان سے تعلق ہے ان کے مد مقابل پینل میں چیئر مین کے امیدوار راجہ صفدر کیانی ہیں ان کا تعلق بھلاکھر سے ہے سیاسی اثررسوخ کے مالک ہیں علاقے میں سماجی خدمات ان کا طر امتیاز ہے لوگوں کی مدد کرنا اپنا نصب العین سمجھتے ہیں ان کے وائس چیئرمین کے امیدوار راجہ طلال خلیل ہیں نوجوان شخصیت ہیں وفاقی زیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں گزشتہ جنرل الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر رکھا تھا جس کی بدولت مسلم لیگ ن کو شاندار کامیابی ملی راجہ طلال خلیل کا شمار کامیاب نوجوان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جبکہ دونون پینلز کے جنرل کونسلر ز ناصر محمود بھلاکھر ، نمبر دار راجہ جلیل بھیائی مہر علی ، امیر کاظم آف ماہلی ملکاں و دیگر راجہ صفدر کیانی پینل میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ کامران عزیز پینل میں جبران صفدر کیانی ، حق نواز آرائیں ، مرزا عبدالرحمن ودیگر شامل ہیں جبران صفدر کیانی کامران عزیز پینل کی مضبوطی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نوجوان سماجی شخصیت ہیں لوگوں کی خوشی غمی میں بھرپور شرکت کرتے ہیں پارٹی کو فعال رکھنے کے لیے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ ہے پارٹی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے ہیں جبران صفدر کیانی کی مثبت پالیسیوں کے تحت ان کے مدمقابل امیدوار راجہ شوکت ان کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ جبران صفدر کیانی کی کامیابی کو یقینی تصور کر رہے ہیں ۔ اب آنے والے دنوں میں جب الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسل بھلاکھر کا شیڈول جاری ہوگا تو دونوں پینلز کی پوزیشن واضع ہو جائیگی اور دیکھا جائے گا کہ پارٹی کس پینل کو پارٹی ٹکٹ سے نوازتی ہے یا پھر یونین کونسل بھلاکھر میں ٹکٹ کو اوپن رکھا جاتا ہے ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں