راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے ہد ایت کی کہ کسی بھی پیٹرول پمپ یادوسرے ایسے سٹیشن کو جب تک مو حو لیا تی لحا ظ سے این او سی کلیئرنہ ہو اسے چلا نے کی اجا زت نہ دی جائے۔این او سی جا ری کر نے کے مجاز ادارے تما م تر فا ر میلیٹیز کو پورا کر یں اور اس با ت کی یقین د ہا نی کر لیں کہ ان پرو جیکٹس کا ارد گرد کی آ با دی اورما حو ل پر کم سے کم اثرہو۔ نیزیہ کہ ارد گرد کی آ با دی اور خصو صا پڑو سیوں سے تسلی کر لی جائے اسی طرح ہا ؤ سنگ سو سا ئٹیز میں کسی قسم کا اجا زت نامہ د ینے سے قبل اس بات کی تصد یق کیا جائے کہ وہ با قا عدہ ر جسٹردڈ سو سا ئیٹیز ہیں۔ان کاخیا لات کا اظہا ر انہوں نے ما حولیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر(کوآرڈینیشن) سید نذارت علی،ڈین آف انوا ئر منٹ سا ئنسزفا طمہ جنا ح یو نیو ر سٹی ڈا کٹر عذ یر ا ر فیق، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر انوا ئر منٹ محمد رفیق و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انوا ئر منٹ اپروول کمیٹی کے اس اجلاس میں پیٹرول پمپس کے کل 12 کیسز پیش کئے گئے جن میں سے 05 ضلع راولپنڈی،03 ضلع جہلم، 02ضلع اٹک اور 02ضلع چکوال کے کیسز تھے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کیسزکا بغور جا ئزہ لیا اور 02 کیسزپر کچھ اعترا ضات کی و جہ سے اپروول روک کر 10 کو اجا زت دے دی۔کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ بقیہ کیسز پر کمیٹی کی جا نب سے اٹھا ئے جا نے والے اعترا ضات کا جواب اگلے اجلاس میں کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے تا کہ تما م اعترا ضات دور کر نے کے بعد ان پرمز ید پیش ر فت کی جا سکے۔
107