راولپنڈی اسلام آباد کے معروف روحانی مرکز گولڑہ شریف سے ایک نہایت افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی صاحب کے بڑے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی انتقال فرما گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور آج اللہ تعالیٰ کی رضا سے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی اور مریدین و عقیدت مندوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
نمازجنازہ 10 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر 5:30بجے ادا کی جائے گی
مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال پر مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے