لاہور(نمائندہ پندی پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے، جن میں 9 براہ راست منتخب کونسلرز اور 4 مخصوص نشستیں خواتین، نوجوان، مزدور اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوں گی، یونین کونسل کے چئیرمین اور نائب چئیرمین کے انتخاب داخلی انتخابات کے ذریعے ہوں گے، منتخب ارکان کو ایک ماہ کے اندر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنی ہوگی،یونین کونسل میں وارڈ سسٹم کو ختم کیا جائے گا،
