سنگنی اغواہ کیس کی ایف آئی درج نہ ہونے کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کر دی گئیتفصیلات کے مطابق طاہر نامی نوجوان ٹیکسی ڈرائیور اغواہ کیا گیا جسے اغواہ کنندگان دوسرےروز اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ڈونگی ڈیم کے پاس پھینک دیا گیا اغواہ میں ملوث نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی درج نہیں کی گئی جس پر اغواہ ہونے والے نوجوان کے رشتہ داروں نے احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔مظاہرین کے مطابق ایس ایچ او گوجرخان ان کے نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔ ایس ڈی پی او ملک رفاقت نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرات کیے اور انہیں ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن منتشر ہو گئے
313