گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک لاری اڈا گوجرخان سٹی کا دورہ ، مختلف بسوں اور ویگنوں پر کرو نا ایس او پیز کو چیک کیا گیا ، ماسک کی پابندی جزوی نظر آئی ، مزید سنگین وائلیشن پر جرمانہ عائد کیا گیا ، مسافروں ، ڈرائیوروں اور دیگر عملہ بس وغیرہ کو ہدایت کی گئی کہ کرونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اپنی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔ مزید 1166 پر مسیج بھیج کر ویکسی نیٹڈ افراد کی تصد یق کی جا رہی ہے۔ تاہم زیادہ تر افراد کی ویکسی نیشن ابھی باقی ہے