گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کوٹ سیداں گوجرخان میں گیس لیکج سے شدید دھماکہ ہوا دھماکے کے بعد گھر کا ایک حصہ بری طرح تباہ ھوا
۔اس سانحے میں سید پرویز ثقلین شدید زخمی ھوگئے واقعہ کی اطلاع کے فورا بعد 1122 ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی موقعہ پر پہنچی اور سید پرویز ثقلیںن کو THQ گوجرخان منتقل کیا بعد ازاں ان کو پمز اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمرے میں گیس ھیڑ رات کے کسی حصے میں بند ھوا اور گیس کمرے میں بھر گئی صبح جوں ھی سید پرویز نے لائٹ جلائی ایک زور دار دھماکے کے بعد گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔