گوجرخان کو خوبصورت بنانا میرا خواب ہے ،برگیڈئیر قمر اعجاز کیانی

وائس آف پوٹھوہارگوجرخان کی ممتاز سماجی شخصیت برگیڈئیر اعجاز قمر کیانی گزشتہ دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس وطن لوٹ آئے، اس موقع پر گوجرخان کی نمایاں سیاسی،سماجی و علمی شخصیات انکو کو مبارک بادینے ائیں،برگیڈئیر قمر اعجاز کیانی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ گوجرخان سے کئی گنا چھوٹے شیروں نے بے شمار ترقی کر لی ہے مگر گوجرخان پنجاب کی ایک بہت بڑی تحصیل کا درجہ رکھنے کے باوجود اس لحاظ سے بہت پیچھے ہے،مگر خواب ہے کہ گوجرخان کو ایسا جدید اور خوبصورت شہر بنایا جائے جسکی مثال دوسرے شہروں کے لوگ دیا کریں،اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب کے میڈیا سیکرٹری پروفیسر مبین مرزا، انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ جواد احمد خان،ممتاز کاروباری شخصیت شیخ احتشام الطاف،مرزا وقاص اکبر،ملک محبوب اور دیگر شامل تھے،حاضرین نے برگیڈئیر صاحب کے ویژن کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.