گوجرخان رتالہ جبر میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا۔


شرقی گوجرخان رتالہ جبر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر تقریباً 42 سال بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے راشد کے سر میں دو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقتول راشد، شرقی گوجرخان پریس کلب کے صدر ڈاکٹر شعیب کے کزن تھے،

جس کے باعث علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملنے پر ایس پی گوجرخان سید دانیال حسن موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.