207

گوجر خان کا ہونہار بیٹا محمدفہد طارق

تحصیل گوجر خان سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے علم وادب‘سیاست‘فنون لطیفہ‘فن سپاہ گری سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے‘اسی سلسلے کی ایک کڑی نوجوان ریاضی دن محمد فہد طارق بھی ہے‘جس نے حال ہی میں دائرے (circle) کامحیط (circumference) معلوم کرنے کا نیا کلیہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘گذشتہ دنوں اس دعوے کی صداقت جاننے کیلئے نوجوان محمد فہد طارق کا انٹرویو کرنے کی غرض سے موہڑہ بابا فتح داخلی یونین کونسل سکھو جانا ہوا تو نوجوان محمد فہد طارق کے داداچوہدری محمد ایازاور چچا نے استقبال کیا‘فہد طارق بارے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں تبلیغی جماعت والے آئے ہوئے ہیں ان سے ملاقات کرنے گیا ہے،تھوڑی دیر بعد فہد طارق بھی کمرے میں وارد ہواتو ہم نے اپنی گفتگو کا رخ اسکی جانب موڑتے ہوئے نو دریافت کلیے کی بابت استفسار کیا تو وہ بتانے لگا کہ”دائرے کا محیط معلوم کرنے کیلئے استعمال ہونے والے پرانے فارمولے(c=2r) میں رداس (radius)کا معلوم ہونا ضروری تھا،اس کے بغیر دائرے کا محیط معلوم نہیں کیا جاسکتا تھا،میرے دریافت کردہ فارمولے کے تحت رداس معلوم ہونا ضروری نہیں، نئے فارمولے میں صرف دائرے کا مرکزی مقام معلوم ہونا چاہیے،اس مرکز سے ہم کم از کم فاصلے کا ایک زاویہ بنائیں گے اور زاویے کے ذریعے پورے دائرے کا محیط دریافت کر لیں گے“،کاپی رائٹ یاکسی ریسرچ جنرل میں اس دریافت بارے مضمون کی اشاعت کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ”میں نے اپنی اس تحقیق کو محفوظ بنانے کے لیے کاپی رائٹ کیلئے لاہور کے ایک وکیل سے رجوع کر لیا ہے،جونہی کاپی رائٹس حاصل ہونگے میں ایک بڑی تقریب میں ریاضی اور دیگر شعبوں کے ماہرین،میڈیا اور عوامی حلقوں کو اپنی اس دریافت کے بارے میں گوجر خان شہر کے ہی کسی مرکزی مقام پر تفصیلی پریزنٹیشن دوں گا“،اپنے بارے میں کچھ بتاتے کے سوال پر محمد فہدطارق نے بتایا کہ”16اکتوبر1989ء کو موہڑہ بابا فتح داخلی یونین کونسل سکھو میں طارق محمود کے گھر پیدا ہوا،والدطارق محمود 35سال سے مسقط میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں‘میرے دادا چوہدری محمد ایاز پنجاب پولیس سے انسپکٹر ریٹائرڈ ہوئے‘ 2005میں ق لیگی دور میں یونین کونسل سکھو سے ناظم منتخب ہوچکے ہیں،اور اپنے دور نظامت میں این آر ایس پی کی وساطت سے متعدد ترقیاتی کام انہوں نے کروائے ہیں،تعلیمی مدارج بارے محمدفہد طارق نے بتایا کہ یوسف پبلک سکول سکھو سے پرائمری پاس کی،کیڈٹ کالج ججہ سے2006ء میں 1050میں سے 930نمبر لے کر تحصیل گوجرخان میں ٹاپ کیا،502ماڈل کالج لالہ زار راولپنڈی سے 2009ء میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ کی،طویل وقفے کے بعد 2018ء میں گوجر خان کے ایک نجی کالج(الحاق شدہ سرگودہا یونیورسٹی)سے ڈبل میتھ فزکس میں بی ایس سی کی،2019ء میں فوجی فاؤنڈیشن کالج دولتالہ میں ریاضی کا استاد بھرتی ہوگیا‘آج کل ورچوئل یویورسٹی سے ایم ایس سی میتھ کر ر ہا ہوں“۔مشاغل کے بارے میں دریافت کرنے پر انہوں نے بتایاکہ کرکٹ کھیلنا اور کتابیں پڑھنا میرا شوق ہے“۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں