گوجر خان( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی،شراب سپلائر گرفتار، 120لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا وگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ساجد محمود کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 120لیٹر شراب ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ڈی پی او گوجرخان نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔