گنجمنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ چائینز سالٹ ضبط کرلیا

راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گنج منڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا ممنوعہ غیر ملکی چائنیز نمک ضبط کر لیا اتھارٹی کی ٹیم نے 460 کلوگرام چائنیز سالٹ موقع پر تلف کر دیا جس کی مالیت تقریباً  ساڑھے 7 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ترجمان کے مطابق یہ کاروائی طویل ریکی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ممنوعہ چائنیز نمک کو انتہائی مہارت سے

چاولوں کی بوریوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچا جا سکے تاہم برآمد ہونے والا تمام غیر ملکی چائنیز نمک موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ترجمان نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں غیر ملکی چائنیز سالٹ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی شہری ملاوٹ یا غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.