مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کینٹ بورڈ مری کی انتظامیہ ان دنوں یہاں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اپنی مثال آپ ہے، ملک بھرسے آنے والے سیاح کینٹ حدودمری میں پہنچ کر خوشگوار تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔ ایسے میں کینٹ ایریاکو مزید دلکش اور حسین بنانے کے مزید اقدمات کئے جارہے ہیں جن سے مری کی سیاحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ مری آنے والے سیاحتی،مقامی کاروباری اور عوامی حلقوں نے سٹیشن کمانڈر مری برگیڈیئر محمد کلیم اور چیف کینٹ ایگزیکٹوآفیسر مری عارفین چودھری کی کاوشوں کو شاندارالفاظ میں سراہا ہے۔ ان کہنا ہے کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ سٹیشن کمانڈر مری اور دیگراعلیٰ افسران کی نگرانی میں کینٹ ایریا کی دلفریبی میں مزید نکھار لائے جانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں سڑکوں پرتاریخی تصاویر،خوبصورت پینٹنگ، مثالی صفائی، رین شیلٹر، سستانے کیلئے بینچ اور سٹریٹ لائٹ سمیت دیگر کام شامل ہیں جن سے مری کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
201