کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)زائد کرایہ وصول کرنے، اورلوڈنگ اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد گاڑیوں کو جرمانے تفصیلات کے مطابق اے سی کہوٹہ یاسر رضوان کی چیف آفیسر، ٹریفک وارڈن، سول ڈیفنس کے اہلکاران عدیل امتیاز، تصدق حسین اور پولیس اہلکاران کے ہمراہ زائد کرایہ وصول کرنے، اوورلوڈنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی 9 بسیں اور کوسٹرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ اور وارننگ جاری کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کیا جائیگا ٹرانسپورٹر حضرات تعاون کریں ایس او پیز کو فالو کیا جائے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی زائد کرایہ وصول کرنے اوورلوڈنگ یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
189