کہوٹہ (سہیل ستی)کہوٹہ ٹاؤن کے علاقہ پلنگڑی میں کچی بستی کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ذرائع کے مطابق ایک جھگی میں بچے انڈا فرائی کر رہے تھے جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت سی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس سے آٹھ کے قریب جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئی اور سامان مکمل تباہ ہو گیا ۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی اور دیگر دستیاب وسائل سے آگ بجھائی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پہ پہنچ گئی جس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور اہلیان علاقہ کی آگ بجھانے میں مدد کی ۔اس دوران ریسکیو 1122 مکمل غائب نظر آئی جبکہ آگ بجھ جانے کے بعد ریسکیو کی فائر ٹیم پہنچی۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب